ETV Bharat / bharat

شراب اور پیسوں کو لے کر دو بھائیوں نے کیا ایک شخص کا قتل - kimure

ریاست بہار کے کیمور میں 13 جون کو مشتبہ حالت میں ملنے والی لاوارث لاش کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

شراب اور پیسوں کو لے کر دو بھائیوں نے کیا ایک شخص کا قتل

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:48 PM IST

اتوار کے روز پولس تحقیقات کے دوران مجرموں تک پہنچ گئی اور معاملہ کا انکشاف صرف ایک ہفتہ کے اندرکرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول انیل پرجاپتی تھا جو کرگہر تھانہ روہتاس کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ 13 جون کو سونہن تھانہ کی پولس نے نہر سے ایک بوری میں ایک نوجوان کی لاش برامد کی تھی جسکی تحقیقات جاری تھی۔

شراب اور پیسوں کو لے کر دو بھائیوں نے کیا ایک شخص کا قتل
شراب اور پیسوں کو لے کر دو بھائیوں نے کیا ایک شخص کا قتل

یہ شخص بھبھوا میں گاڑی چلاتاتھا پھر اس نے شراب کا کاروبار شروع کیا۔ اس کی دوستی وکی نام کےایک شخص سے ہوگئی۔ وہ اترپردیش سے شراب لایا کرتا تھا اور سپلائی کرتا تھا۔ ایک بار شراب لانے کے لئے 13 ہزار روپے لیے لیکن شراب نہیں لایا، دونوں میں اس بات کو لیکر اختلاف تھا۔ جس کے بعد انیل نے دھمکی دی کہ وہ شراب کے کاروبار کو پولیس کو بتائے گا۔

پولیس کے خوف سے وکی نے اسے گھر بلایا اور اسے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اس کے تہہ خانے میں چھڑی اور لاٹھی سے مار ڈالا اور لاش کو ایک بوری میں بند کر کے سونہن تھانے کی نہر میں پھینک دیا۔ اس کا اے ٹی ایم کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس زمین میں دبا دیا گیا۔

موٹرسائیکل کو لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا۔پولیس نے قتل کے الزام میں دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خود اعتراف کیا ہے کہ شراب کے پیسوں پر اس کے دونوں بھائیوں نے انیل کا قتل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.