ETV Bharat / bharat

کیمور: ڈبل مرڈر معاملہ میں دو گرفتار

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:27 AM IST

بہار کے ضلع کیمور کے تراٶں گاٶں میں گزشتہ دنوں ہوئے باپ و بیٹے کے قتل کے معاملہ میں پولیس کو اہم سراغ ہاتھ لگا ہے۔

two arrested in double murder case in kaimur
کیمور: ڈبل مرڈر معاملہ مں دو گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں قتل معاملہ میں ملے سراغ کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی قتل میں استعما ل کئے گئے دھاردار اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گرفتار قاتل پر سات برس قبل ہلاک ہونے والے بنسی چندرونشی کے چھوٹے بیٹا کا بھی اغوا کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'پرانی دشمنی کے سبب کھیت میں سوئے ہوئے باپ بیٹے کو رات کے وقت گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ جس میں پانچ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا'۔

پولیس نے چھاپہ مارا اور تفتیش کے دوران دو ملزمان سدرشن بند اور انگد بند کو گرفتار کرلیا۔ دونوں تراٶں گاؤں کے رہائشی ہیں۔

ان کے قبضے سے وانپ ہنسوا بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار مجرم سودرشن بند کے خلاف متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ یہاں تک کہ 10 برس قبل سدرشن بند نے اپنے کزن کو قتل کیا تھا، جس میں وہ جیل بھی گیا تھا۔

سات سال پہلے مقتول کے بیٹے کو بھی سدرشن بند نے اغوا کیا تھا اور تاوان کا مطالبہ کیا تھا، لیکن معاشرتی دباؤ کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ لوگ گاٶں کے دبنگ تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.