ETV Bharat / bharat

ٹوئٹر پر تمام سیاسی اشتہارات پر پابندی - فیس بک پر دباؤ ڈالتے ہوئے ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ وہ امیدواروں ، سیاسی جماعتوں، منتخب یا مقرر کردہ سرکاری عہدیداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کے اشتہارات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

ٹوئٹر پر تمام سیاسی اشتہارات پر پابندی
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 12:09 PM IST

فیس بک پر دباؤ ڈالتے ہوئے ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم سے ہر قسم کے سیاسی اشتہارات پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ سی ای او جیک ڈورسی نے اعلان کیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ اب ان اشتہاراتی اجازت نہیں دے گی۔

امیدواروں، جماعتوں، سرکاری عہدیداروں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹیز (پی اے سی) اور مخصوص سیاسی غیر منفعتی گروپز سے کسی بھی سیاسی مواد کی تشہیر نہیں کی جائے گی۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے کہا کہ ٹویٹر عالمی سطح پر سیاسی مواد کے فروغ پر پابندی عائد کرتا ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ اپنے اس عقیدے کی بنیاد پر کیا ہے کہ سیاسی پیغام پہنچنا چاہئے نہ کہ خریدنا چاہئے۔

ٹویٹر نے کہا کہ ' ایسے اشتہارات جن میں سیاسی مشمولات کے حوالہ جات شامل ہیں ، بشمول ووٹ کی اپیل ، مالی مدد کی درخواستیں، اور دیگر سیاسی اقسام میں سے کسی کے خلاف، اس پالیسی کے تحت ممنوع ہیں۔

گذشتہ ماہ ڈورسی نے ٹویٹ کیا: ' اگرچہ انٹرنیٹ اشتہار بازی کاروباری مشتہرین کے لیے ناقابل یقین حد تک طاقتور اور بہت موثر ہے ، لیکن اس طاقت سے سیاست میں اہم خطرات لاحق ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.