جھالاوار کے ایس آر جی اسپتال میں داخل ایک تپ دق کا مریض آکسیجن سلنڈر کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتا ہوا دیکھا گیا۔
- علاج کے لئے رقم کی ضرورت:
انہوں نے بتایا کہ 'وہ گذشتہ آٹھ ماہ سے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کے علاج کے لئے رقم کی ضرورت ہے'۔
راجستھان کے جھالاور میں پڈاوا کا رہائشی دنیش پچھلے آٹھ ماہ سے اسپتال کے تپ دق وارڈ میں داخل ہے۔
مریض نے بتایا کہ اسے اپنے علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکل آیا۔
اس سے اسپتال کے حفاظتی انتظامات پر متعدد سوالات اٹھے کیونکہ حکام اس واقعے سے لاعلم تھے۔
- پولیس اہلکار کی مدد:
بعد میں روی دوبی نامی پولیس اہلکار اس کی مدد پر آیا، اسے رقم فراہم کی اور اسے واپس اسپتال بھیج دیا گیا۔