ETV Bharat / bharat

ٹی آرایس رہنما کو گھر سے نکال کر خاندان کے سامنے ہلاک کر دیا گیا

ماونوازوں نے ٹی آرایس رہنما پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کو زائد قیمت پر کھاد سپلائی کرتا تھا۔ ماونوازوں نے ان پر قبائلیوں کو قرض دیتے ہوئے ان کو دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ ان ماونوازوں نے انتباہ دیا کہ ایسا کرنے والے افراد کا ایسا ہی انجام ہوگا۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 11:54 PM IST

ماونوازوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رہنما و فرٹیلائزڈیلر ایم بھیمیشور راو کو ہفتہ کی صبح اولین ساعتوں میں گھر سے گھسیٹ کر نکال کر خاندان کے سامنے ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ ملگ ضلع میں پیش آیا۔

ماونوازوں کا ایک گروپ جو ہتھیاروں سے لیس تھا راو کے مکان پہنچا اور ان کو بات چیت کے بہانے گھر سے باہر گھسیٹ کر نکالا۔

ماونوازوں نے ان کو نقصان نہ پہنچانے کے لئے ان کے خاندان کی جانب سے کی گئی اپیلوں کو بھی نظرانداز کردیا اور کہا کہ وہ صرف بات کرنے کے لئے ہی راو کو لے جارہے ہیں تاہم کچھ دیر بعد ان ماونوازوں نے ان کے خاندان کے سامنے چاقو گھونپ کر راو کو ہلاک کردیا۔

ٹی آرایس رہنما کی بیوی کماری نے کہا کہ ماونوازوں کے قدموں پر گر کر اس نے اس شوہر کو نہ مارنے کی خواہش کی تاہم ماونوازوں نے اس کے سامنے ہی اس کے شوہر کو ہلاک کردیا۔اس جوڑے کو تین بچے ہیں۔

ماونوازوں نے وہاں پر ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں کہا گیا کہ ٹی آر ایس رہنما ہونے کے طورپر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے وہ قریبی مواضعات کے لوگوں میں اختلافات پیداکررہا ہے۔

ان ماونوازوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ کسانوں کو زائد قیمت پر کھاد سپلائی کرتا تھا۔ماونوازوں نے اس پر قبائلیوں کو قرض دیتے ہوئے ان کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔ان ماونوازوں نے انتباہ دیا کہ ایسا کرنے والے افراد کا ایسا ہی انجام ہوگا۔

انہوں نے ضلع کے وینکٹاپورم اور واجیڈو منڈلوں کے سیاسی لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔پولیس کا ماننا ہے کہ گاوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے ہی ماونوازوں نے ٹی آرایس رہنما کو ہلاک کیا ہے۔

قبل ازیں ڈی جی پی اور سی آرپی ایف کے عہدیداروں نے وینکٹاپورم کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے ماونوازوں سے متاثرہ علاقوں کے سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مُلگ ضلع کے ایس پی سنگرام سنگھ جی پاٹل نے کہا کہ ماونواز عام شہریوں کا قتل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماونواز پارٹی فنڈ نہ دیے جانے پر ہی ان کو ہلاک کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ مخاصمت کے نتیجہ میں یہ واردات پیش آئی جس میں 6ماونواز ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس کے رہنما کے ارکان خاندان کی جانب سے کی گئی درخواستوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیاگیا۔دوباک علاقہ کے عام لوگوں کو پولیس کے مخبر ہونے کے شبہ میں ماونوازوں کی جانب سے ہلاک کیاجارہا ہے۔

ماونواز قبائلیوں کو ترقی سے دور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس لیڈر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے و ینکٹاپورم پرائمری ہیلت سنٹر لائی گئی۔اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔

اس واقعہ کے بعد مُلگ ضلع کے ایجنسی علاقوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔پولیس نے پیشرو ضلع ورنگل میں عوامی نمائندوں کی سیکوریٹی سخت کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.