ETV Bharat / bharat

تریپورہ میں بدعنوانی کے خلاف آئی پی ایف ٹی کا مظاہرہ

آئی پی ایف ٹی نے تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار پنچایتی راج اداروں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

تریپورہ میں بدعنوانی کے خلاف آئی پی ایف ٹی کا مظاہرہ
تریپورہ میں بدعنوانی کے خلاف آئی پی ایف ٹی کا مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 7:54 PM IST

تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی انڈیجینس پیپلس فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) نے بد عنوانی کے سلسلے میں شمالی تریپورہ میں اونوکوٹی ضلع کے خود مختار ضلعی کونسل میں 24 گھنٹے کی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

پارٹی کارکنان گزشتہ دو ماہ کے دوران ریاست میں انتظامی افسران کی جانب سے مبینہ طور بڑے پیمانے پر کی گئی بد عنوانی کے خلاف کارروائی سمیت سات مطالبات کے سلسلے میں آج صبح سے ہڑتال پر ہیں۔

آئی پی ایف ٹی کے مظاہرین نے نو گاؤں کی کونسل کو غیر معینہ وقت کے لیے بند کر دیا ہے۔ آئی پی ایف ٹی منتخب کمیٹی کی غیر موجودگی میں کام ہونے کی بد عنوانی کی مخالفت کر رہے ہیں اور اپنے اہم اتحادی بی جے پی کے اس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امن قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی پی ایف ٹی کے اونوکوٹی ضلعی کونسل کے چیئرمین کشن دیو ورما نے بی جے پی کے زیر اقتدار پنچایتی راج اداروں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

آئی پی ایف ٹی کا کہنا ہے کہ ’’جب رواں برس مئی کے مہینے میں منتخب کونسل کی مدت کار ختم ہوئی تھی تو اس نے اے ڈی سی کے کیسز قبائلی فلاح و بہود کے وزیر میوار کمار جماتیا کو دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے اس مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی اور ایک سابق نوکر شاہ کو اے ڈی سی ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا جس کے سبب صورتحال مزید خراب ہو گئی۔‘‘

انہوں نے کہا: ’’سنہ 2018 اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد کرتے وقت بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے اے ڈی سی کو خود مختاری کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ بد قسمتی سے انتخابات کے بعد بی جے پی اپنے وعدے کو بھول گئی اور پارٹی نے اب تک قبائلیوں کی ترقی کے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ہے۔ اب بی جے پی کارکنان نے آئی پی ایف ٹی کو خاموش کروانے اور عوام کے پیسے کو لوٹنے کے لیے دہشت گردانہ پالیسی اختیار کی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.