ایوان زریں یعنی لوک سبھا میں اسے بھاری اکثریت سے پہلے ہی منظور کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد اب یہ باضابطہ قانون بن جائے گا۔
راجیہ سبھا میں بل کی حمایت میں 99 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔
این ڈی اے کی حلیف جماعت جنتا دل یونائٹیڈ اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے بل کی مخالفت کی لیکن ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے۔
بی ایس پی اور ٹی آر ایس نے بھی اس بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
کُل 15 ووٹوں کے فرق سے یہ بل منظور کر لیا گیا۔