ETV Bharat / bharat

یوم پیدائش پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کے سینیئر رہنما احمد پٹیل سمیت مختلف شخصیات نے سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Rajiv Gandhi
Rajiv Gandhi
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 11:48 AM IST

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت ملک کے کئی اہم شخصیتوں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کا آج 76 واں یوم پیدائش ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نریندر مودی کا ٹویٹ
نریندر مودی کا ٹویٹ

نریندر مودی نے آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کے روز گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے شخص تھے۔

راہل گاندھی نے اپنے والد کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’راجیو گاندھی ایک غضب کا نظریہ رکھنے والے اور اپنے وقت سے بہت آگے کے انسان تھے لیکن ان سب سے الگ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے انسان تھے‘‘۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

انھوں نے مزید لکھا ’’میں اپنے باپ کے طور پر انہیں پاکر خود کو بہت خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ ہم انہیں آج اور ہر دن یاد کرتے ہیں‘‘۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور خزانچی احمد پٹیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ''راجیو جی کی سیاسی زندگی مختصر تھی لیکن اس عرصے میں وہ قوم کی ترقی کو ایک نئی سمت دینے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا ماننا تھا کہ بھارت کے اتحاد کو اس کے ڈائیورسٹی نے مضبوط کیا ہے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خود کو ان کے نظریات سے منسلک کرنا بہترین خراج تحسین ہے۔''

احمد پٹیل کا ٹویٹ
احمد پٹیل کا ٹویٹ

آنجہانی راجیو گاندھی ملک کے چھٹے اور سب سے کم 40 برس کی عمر میں وزیراعظم بنے تھے۔ ان کی مدت کار 1984 سے 1989 تک تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.