ETV Bharat / bharat

تلک اور آزاد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت - vice president of india

نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، دہلی کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم شخصیات نے دونوں مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

tribute
tribute
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 1:49 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے چندر شیکھر آزاد اور بال گنگا دھر تلک کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'آج 23 جولائی کو بھارت کے دو بڑے بیٹوں بال گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ موجودہ دور کے نوجوانوں کو اپنی زندگی اور ملک کی آزادی کے لئے قربانیوں کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہئے۔'

ایم وینکیا نائیڈو کا ٹویٹ
ایم وینکیا نائیڈو کا ٹویٹ

وینکیا نائیڈو نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ چندر شیکھر آزاد نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'شہید چندر شیکھر آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر نوجوان مجاہدآزادی کی یاد گار پر سلام کرتا ہوں۔'

نائیڈو نے کہا کہ 'کسی بھی تحریک کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ وہ نوجوانوں کی خواہشات کی عکاسی کرے۔ چندر شیکھر آزاد جیسی قوم پرست شخصیات نے آزادی کی تحریک کو نوجوانوں کی خواہشات سے وابستہ کیا اور نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی۔ انقلابی نوجوان کو میرا خراج عقیدت۔'

لوکمانیہ تلک کا آج 164 واں اور شہید چندر شیکھر کا 114 واں یوم پیدائش ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد اور تلک کے یوم پیدائش پر سلام کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'مادر وطن کے دو سپوت لوکمانیہ تلک بال گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر سلام۔'

نریندر مودی نے ٹویٹ کر
نریندر مودی نے ٹویٹ کر

اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آزاد کی ملک سے محبت نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی۔

امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ 'عظیم انقلابی چندر شیکھر جی کا نام بہادری، حب الوطنی اور قربانی کی علامت ہے۔ ان کے دل میں ملک اور مادر وطن کے لئے اتنی محبت تھی کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں انگریزوں سے لوہا لینا شروع کیا اور پھر اپنی پوری زندگی ملک کی آزادی کے لئے وقف کردی۔'

امت شاہ کا ٹویٹ
امت شاہ کا ٹویٹ

انہوں نے آگے کہا ’’چندر شیکھر آزاد جی سے انگریزی حکومت خوف کھاتی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ’میں آزاد تھا، آزاد ہوں، آزاد رہوں گا اور وہ حقیقت میں اپنی آخری سانس تک آزاد رہے۔ ان کی ملک سے محبت نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی‘‘۔

اروند کجریوال کا ٹویٹ
اروند کجریوال کا ٹویٹ

اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے چندرشیکھر آزاد کو خواج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’ملک کی آزدی کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے چندر شیکھر آزاد جی کا آج یوم پیدائش ہے۔ ایسے بہادر انقلابی کو میرا سلام‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.