مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'میں جیٹلی کی 67 ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ میرے لئے ایک باپ کی طرح تھے۔ وہ تحریک و ترغیب دینے کے علاوہ انہوں نے میری زندگی میں ہر قدم پر رہنمائی اور حمایت بھی کی۔ مجھے ہمیشہ ان کی کمی کھلتی ہے'۔
اکالی رہنما اور مرکزی فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'میں ارون جیٹلی جی کو ایک حیرت انگیز رہنما اور ایک کرشمائی لیڈر کے طور پر یاد کرتی ہوں۔ پنجاب کے ساتھ ان کا قریبی تعلق تھا اور ریاست کے لوگوں کو ان کی کمی ہمیشہ کھلتی رہے گی۔ ان کی جینتی پر، میں اس شخص کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جس نے اپنی بے غرضی اور عاجزی سے لوگوں کے دل جیت لئے'۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ارون جیٹلی جی ذہین رہنما تھے اور مجھے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ان کو جاننے اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن کاروباری کے طور پر اور پھر ایک رہنما کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا'۔
سابق مرکزی وزیر سریش پربھو نے ٹوئٹ کر کے کہا' آج ارون جیٹلی کی جینتی پر پر نم آنکھوں سے انہیں یاد کرتا ہوں۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی شاندار شخصیت کئی پہلو ہیں جنہیں آسانی سے فراموش نہیں جا سکتا'۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نےے ٹوئٹ کر کے کہا' آپ ہمیشہ سے تھے اور اپنے دلچسپ تبصرے کی وجہ سے دن بدن قابل رسائی، دستیاب ہیں۔ آج بھی جب بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو دل جیٹلی کے خیال سے اٹھنے لگتا ہے کہ اس پر جیٹلی کے خیالات کیا ہوں گے'۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال 24 اگست کو جیٹلی کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں پارلیمنٹ میں بحث کی مہارت کے لئے جانا جاتا تھا۔ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر رہے۔