ETV Bharat / bharat

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو پینٹنگ کے ذریعے خراج

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 2:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے مشہور آرٹسٹ زوہیب خان نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو پینٹنگ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

tribute through painting to ex president parnab mukherjee
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی وفات پر پینٹنگ کے ذریعے خراج عقیدت

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے رہنے والے مشہور ترین آرٹسٹ زہیب خان نے دیوار پر کوئلے کی مدد سے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایک تصویر بنائی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ویڈیو

زہیب خان نے بتایا ہے کہ 'پرنب مکھرجی بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی سادگی کے لیے مشہور تھے۔ اُن کا اس طرح سے جانا پورے ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'خدا نے ہر ایک کو الگ الگ صلاحتیں عطا کی ہے۔ میں نے اپنی صلاحیت یعنی پینٹنگ کے ذریعے اس عظیم قائد و رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ ان کی روح کو سکون پہنچے'۔

زہیب خان نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'سابق صدر جمہوریہ بھارتی سیاست کے اہم سنگ میل تھے۔ انھوں نے بھارت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی وفات پورے بھارت کے لیے بڑے خسارہ ہے'۔

zohaib khan amroha
پینٹنگ کے ذریعے خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ 'پرنب مکھر جی کی آتما کو شانتی ملے اور ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر عطا ہو'۔

واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 31 اگست 2020 کو دہلی کے آرمی ہسپتال میں آخری سانس لی وہ 84 برس کے تھے، قبل ازیں دو ہفتے قبل بلڈ کلاٹ نکالنے کے لیے ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.