ETV Bharat / bharat

دہلی میں تشدد: 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج

یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئے تشدد کے بعد ممتاز کسان رہنما و سوراج ابھیان کے سربراہ یوگنیدر یادو، سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور بھارتی کسان یونین کے ہریانہ یونٹ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:44 AM IST

Updated : Jan 28, 2021, 2:04 PM IST

ٹریکٹر ریلی تشدد: یوگیندر یادو، میدھا پاٹکر کے خلاف ایف آئی آر درج

دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو ، سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

دہلی پولیس نے کسان رہنما راکیش ٹکیت سمیت کئی رہنماؤں کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ پولیس نے احتجاج کے مقام پر یہ نوٹس چسپاں کیا ہے اور ان رہنماؤں سے تین دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

اس کے علاوہ اوکیہ ساہا، 'جئے کسان آندولن اور بھارتی کسان یونین' کے ترجمان راکیش ٹکیت کے ساتھ ساتھ درشن پال سنگھ، ستنام سنگھ پنو، بٹو سنگھ برجگل اور جوگیندر سنگھ اگراہا کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں 147 ، 148 (فسادات سے متعلق) ، 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 307 (قتل کی کوشش) شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تشدد میں 394 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ کچھ آئی سی یو میں بھی ہیں۔

دہلی پولیس نے تشدد کے معاملے میں اب تک 25 سے زائد کیسز درج کیے ہیں، 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 50 سے زائد احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے گذشتہ کل اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'جس طرح سے کسان تنظیموں نے لال قلعہ پر کسان تنظیموں اور مذہبی جھنڈے لگائے ہیں، اسے سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کسان تنظیموں سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ تشدد کے دوران کسانوں نے 428 بیریکیڈ، 30 پولیس گاڑیاں، چھ کنٹینر، چار ایکسرے مشینیں، آٹھ تار پلر اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ 'کاشتکار تنظیموں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی بیریکیڈز توڑ کر اپنا احتجاج شروع کیا۔ ادھر کسان رہنما ستنام سنگھ پنو نے مکربا چوک پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بیریکیڈ توڑنے کے لیے اکسایا۔'

پولیس کمشنر نے کہا کہ راکیش ٹکیٹ کی رہنمائی میں غازی پور کے کسان بڑی تعداد میں اکشردھام کے قریب بیریکیڈس توڑ کر لال قلعہ پہنچے۔ ایسے ہی واقعہ کو ٹکڑی بارڈر کے کسانوں نے بھی انجام دیا۔ ایسے واقعات کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور قصورواروں کی شناخت کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Jan 28, 2021, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.