حزب اختلاف جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ای وی ایم میں ووٹنگ ریکارڈ اور وی وی پیٹ کی ووٹنگ پرچیوں کو ملا کر ووٹوں کی گنتی کی جائے تا کہ یہ بات صاف ہو سکے کہ ای وی ایم ہیک ہوسکتی ہے یا نہیں۔
ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو اور کانگریس سمیت 21 حزب اختلاف جماعتوں کی نظر ثانی کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے صاف طور پر کہا کہ ہم آپ کو سننے کے پابند نہیں ہیں۔
بتا دیں کہ حزب اختلاف جماعتوں نے 50 فیصد وی وی پیٹ پرچيوں کی ای وی ایم سے ملانے کی مانگ کی تھی۔