راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر من کی مراد لیے فلم خواب سارے جھوٹے کی ٹیم پہنچی۔ ٹیم نے خواجہ صاحب کے دربار میں اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے چادر پیش کی۔
اس فلم میں اداکار ھرش کمار اور سوپر ماڈل تولیکا سنگھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
اجمیر شریف درگاہ میں حاضری کے بعد ٹیم کے ساتھ آئی ماڈل ودیا شکلا نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ 'انہیں بھی خواجہ صاحب کے کرم سے فلم " فل مون" میں اداکاری کا موقع ملا ہے اور بالی ووڈ سے ان کے پاس آفر بھی آرہے ہیں'۔
اس موقع پر ٹالی ووڈ ڈائریکٹر جوار ریڈی، ڈائریکٹر آر نیتاجی بھی ساتھ موجود تھے۔ جہاں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں آئندہ سات فروری کو ریلیز ہورہی فلم خواب سارے جھوٹے کی کامیابی کی دعا مانگی گئی۔
ان سب کو خواجہ غریب نواز چشتیؒ کے آستانہ شریف میں زیارت سید ندیم چشتی نے کرائی اور سید عمران چشتی نے دستار بندی کر ٹیم کو تبرک پیش کیا۔