ETV Bharat / bharat

آج کا چاند بے پناہ حیسن ہوگا - سوپر مون

تقریباً 19 برسوں کے بعد موسم بہار کے پہلے ہی روز مغربی ممالک میں سوپر مون نظر آئےگا جو روزانہ کے مقابلے زیادہ بڑا اور چمکدار ہوگا۔ گوگل نے سوپر مون پر خاص ڈوڈل بنایا ہے۔

super moon
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 12:32 PM IST

مغربی ممالک میں آج سے موسم بہار کی شروعات ہو رہی ہے اور آج ہی رات میں چاند روز کے مقابلے زیادہ بڑا اور چمکدار ہوگا اس پر گوگل نے خاص ڈوڈل بنایا ہے ۔

ڈوڈل میں ایک پھول کھلا ہوا نظر آ رہا ہے جو موسم بہار کے آغاز کی علامت بتایا جا رہا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں موسم بہار آج سے شروع ہوا ہے جبکہ بھارت میں اس سیزن کی شروعات 10 فروری کو بسنت پنچمی سے ہی ہو گئی ہے ، اس ماہ میں مہا شیوراتری اور ہولی جیسے بڑے تہوار منائے جاتے ہیں۔ آج ہی شب میں ہولی جلائی جائے گی۔

اس کے علاوہ آج یعنی 20 مارچ کو دن اور رات دونوں برابر ہوں گے کیوں کہ آج سورج خط استواء سے گذرے گا اور تقریباً 19 برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب موسم بہار کے پہلے ہی روز سوپر مون نظر آئے گا۔

اس کے بعد سنہ 2030 میں سوپر مون نظر آئے گا، موسم بہار کے پہلے ہی روز سوپر مون نظر آنے سے آج کا دن اور بھی زیادہ خاص ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوپر مون کے روز چاند روز کی بہ نسبت 14 فی صد بڑا اور 12 فی صد زیادہ چمکدار ہوتا ہے۔

رواں برس 21 جنوری اور 19 فروری کو بھی سوپر مون نظر آ چکا ہے۔

سوپر مون اٹلی اور روم ممالک میں آج رات 12.45 بجے نظر آئے گا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.