ETV Bharat / bharat

دہلی فساد: نتاشہ نروال کی درخواست ضمانت پر سماعت آج - پنجرہ توڑ تنظیم کی کارکن نتاشہ نروال

دہلی ہائی کورٹ میں آج نتاشہ نروال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ بتادیں کہ پنجرہ توڑ تنظیم کی کارکن نتاشہ نروال دہلی تشدد کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔

دہلی فساد:نتاشہ نروال کی درخواست ضمانت کی سماعت آج

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 2:15 PM IST

دہلی ہائی کورٹ آج دہلی تشدد معاملے میں جیل میں بند پنجڑہ توڑ تنظیم کی کارکن نتاشہ نروال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت کے دوران کورٹ نے دہلی پولیس کی ان چیمبر دلائل سنی تھی۔ جسٹس ویبھو باکھرو کی بینچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

دہلی فساد:نتاشہ نروال کی درخواست ضمانت کی سماعت آج

31 اگست کو کھلی سماعت میں جسٹس ویبھو باکھرو کی بینچ نے نروال کے وکیل سے کہا کہ وہ چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ضمانت کی درخواست داخل کریں۔ اس کے بعد یکم ستمبر کو نروال کے وکیل نے عدالت کو اطلاع دی کہ وہ اس درخواست کی سماعت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ 26 اگست کو سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا تھا کہ نروال کی ایف آئی آر سے متعلق کیس ڈائری نروال کے حوالے نہیں کی جاسکتی ہے۔

جس کے بعد دہلی پولیس نے کہا تھا کہ کیس ڈائری میں بہت حساس معلومات موجود ہیں جن کو شیئر نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے بعد جسٹس ویبھو باکھرو نے دہلی پولیس کو سیل بند لفافے میں کیس ڈائری حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں ان چیمبر میں سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ 12 اگست کو ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جولائی میں دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دیوانگن کلیتا اور نتاشہ نرروال کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمین کی جانب سے ایڈوکیٹ ادت ایس پجاری نے کہا تھا کہ اس معاملے میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہوگئی ہے ، لہذا دونوں کو حراست میں رکھنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

پجاری نے دہلی پولیس کی اس دلیل کی مخالفت کی تھی کہ دونوں ملزم واٹس ایپ پر 'انڈیا اگینسٹ ہیٹ گروپ' کے ممبر تھے۔ اس معاملے میں 10 ملزمان کے خلاف 2 جون کو چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ اس معاملے میں 10 ملزمین کے خلاف 2 جون کو چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ 2 جون کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے ایک معاملے میں کلیتا کو ضمانت دے دی ہے لیکن اس کے بعد کرائم برانچ نے اسے ایک اور ایف آئی آر کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ نروال پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ 22 فروری کو ظفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب لوگوں کو سڑک بلاک کرنے کے لئے اکسایا تھا۔ واضح ر کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں 53 افراد ہلاک اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.