ETV Bharat / bharat

آج عالمی کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کی صدارت والی 5 رکنی کمیٹی ممبئی میں واقع بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں آج عالمی کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 10:51 AM IST

رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے یک روزہ عالمی کپ کے لیے آج بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، سبھی نگاہیں چوتھے نمبر کے کھلاڑی پر مرکوز ہوں گی۔

اگرچہ چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد اور کپتان وراٹ کوہلی کے مطابق ٹیم کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا لیکن اس میں چند مقامات پر بلے بازی کے لیے کھلاڑیوں کے نام پر کشمکش برقرار ہے اور آج اس کشمکش کو دور کر دیا جائے گا۔

پرساد اور وراٹ پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ آئی پی ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر عالمی کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب معنی نہیں رکھے گا۔

پرساد نے حال ہی میں کہا تھا کہ 20 کھلاڑیوں کا پول تیار کیا جا چکا ہے جس میں سے 15 کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے۔

پرساد کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سرندیپ سنگھ، دبانگ گاندھی، جتن پرانجے اور گگن کھوڑا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج ٹیم کا انتخاب ہوگا جبکہ آئی سی سی نے 23 مئی تک ٹیم میں تبدیلی کی اجازت دی رکھی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس عالمی کپ انگلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے اور انگلینڈ وہی جگہ ہے جہاں بھارت نے پہلی بار سنہ 1983 میں کپل دیو کی کپتانی میں عالمی کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، جبکہ بھارت نے سنہ 2011 میں عالمی کپ کی یزبانی کی تھی اور خطاب اپنے نام کیا تھا۔

اگرچہ گزشتہ کئی کافی وقت سے سلیکٹر اس بات پر کشمکش میں مبتلا تھے کہ مڈل آرڈر اور چوتھے نمبر پر کس بلے باز کو منتخب کیا جائے جبکہ وراٹ کوہلی بھی متعدد بلے بازوں کے ساتھ مڈل آرڈر میں تجربہ کر چکے ہیں لیکن صورتحال ابھی تک صاف نہیں ہوئی ہے۔

وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد ہی کہا تھا کہ اس ہار کے باوجود ٹیم کا سلیکشن کر لیا گیا ہے لیکن آخری اوقات میں چند ایک تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

چوتھے نمبر بلے بازی کے لیے رشبھ پنت، امباتی رائیڈو، لوکیش راہل، منیش پانڈے اور وجے شنکر دعویدار ہیں۔

مجموعی طور پر آج یہ بات سب سے زیادہ دلچسپی بھری ہوگی کہ مڈل آرڈر میں کس بلے باز کو موقع دیا جائے گا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.