ETV Bharat / bharat

پان کی دکان چلانے والے کے بیٹے نے کیا ٹاپ - معاشی حالات

ریاست میں 12 ویں بورڈ کے امتحان میں پہلا مقام پانے والے ٹکیش ویشنو کے والد شیو کمار ویشنو منگیلی۔ بلاسپور راستے پر پان کی چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔ اسی دکان کے بھروسے وہ اپنا اور اپنے پورے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ بیٹے کی اس کامیابی سے پورا اہل خانہ خوش ہیں۔

معاشی حالات سے گزر کر پان کی دکان چلانے والے کے بیٹے نے کیا ٹاپ

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 6:57 PM IST

چھتیش گڑھ بورڈ آف سیکینڈر ایجوکیشن نے 10 ویں اور 12 ویں امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 ویں میں منگیلی کے ٹکیش ویشنو نے ٹاپ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دسویں اور 12 ویں کلاس میں منگیلی ضلع کے بچوں نے پرچم لہرایا ہے۔ ضلع کے بچوں نے 10 ویں اور 12 ویں میں ٹاپ کیا ہے۔

ریاست میں 12 ویں میں پہلا مقام حاصل کرنے والے ٹکیش ویشنو کے والد شیو کمار ویشنو پان کی چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق 12 ویں میں 78.59 فیصد اور 10 ویں میں 73.3 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 12 ویں میں منگیلی کے طالب علم ٹکیش نے 97.80 فیصد نمبرات کے ساتھ پورے صوبے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں 10 ویں میں منگیلی کے ہی پرگیا کشیپ نے 100 فیصد نمرات کے ساتھ صوبے میں اول رہی ہیں۔

ٹکیش ویشنو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ، '' وہ اپنا 100 فیصد اپنی پڑھائی میں دیتے تھے۔ اسکول میں پڑھائی کے علاوہ روزآنہ وہ پانچ سے چھ گھنٹہ پڑھائی کرتے تھے۔''

ٹکیش نے کہا کہ، '' رینک لانے کا ان کا مقصد کبھی نہیں رہا۔ لیکن وہ اپنا 100 فیصد دینے کو لیکر ہمیشہ سے کوشش کرتے رہے۔''

ٹکیش نے بتایا کہ، '' انہیں پڑھائی کے دوران انہیں معاشی پریشانی سے بھی گزرنا پڑا، لیکن نتیجے آنے کے بعد وہ اور ان کا پورا اہل خانہ بہت خوش ہے۔ ''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.