ETV Bharat / bharat

آندھرا۔ اوڈیشہ سرحد پر ریڈ الرٹ

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 12:42 PM IST

ماؤنوازوں نے پی ایل جی اے ہفتہ کا پروگرام بنایا ہے یہ پروگرام ہر برس ماؤنواز اپنے ہلاک ساتھیوں کی یاد میں  مناتے ہیں۔

آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر ریڈ الرٹ
آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر ریڈ الرٹ

پولیس نے آندھرا۔اوڈیشہ ریاستوں کی سرحد میں چوکسی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے کیونکہ ماؤنوازوں نے پی ایل جی اے ہفتہ کا پروگرام بنایا ہے۔ یہ پروگرام ہر برس ماونواز اپنے ہلاک ساتھیوں کی یاد میں مناتے ہیں، حال ہی میں پیش آئے دو انکاونٹرز میں پانچ ماونواز ہلاک ہوئے ہیں۔

خدشہ ہیکہ ماؤنواز اس ہفتے کے اختتام کے بعد جوابی کارروائی کرسکتے ہیں، جس سے دیہاتوں میں رہنے والے افراد خوفزدہ ہیں۔ وشاکھاپٹنم رورل کے ایس پی اے بابوجی کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے ملکانگری اور کوراپٹو ضلع کے پولیس عہدیدار وقتاً فوقتاًصورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آندھراپردیش اور اوڈیشہ پولیس پارٹیوں نے تلاشی کی مشترکہ کارروائی انجام دی ہے۔ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کے زیادہ دستے تعینات کیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں نہ صرف چوکسی برتی جارہی ہے بلکہ تلاشی مہم میں بھی شدت پیداکردی گئی ہے۔بم اسکواڈ کے ساتھ بھی پولیس تلاشی کا کام کررہی ہے۔عوامی نمائندے جو ماونوازوں کی ہٹ لسٹ میں ہیں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں میں نہ جائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.