اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس تصادم میں دو بدمعاشوں کے پاؤں اور ہاتھ میں گولی لگی ہے۔
دونوں بدمعاشوں کی شناخت سرجیت عرف پولو اور پرمود عرف سونو کے طور پر ہوئی ہے۔ تیسرے بدمعاش کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں بدمعاش بھتہ خوری، لوٹ مار،اقدام قتل جیسے آٹھ تا دس معاملوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔