ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ 'خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شمالی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانو پد چکرورتی کی قیادت میں پولیس نے بدھ کی شام اگرتلہ سے سلچر کی جانب جارہی پسنجر ٹرین میں چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔'
یہ ملزمان ڈھلائی ضلع کے فنی جوائے ریانگ اور منڈائی کے سمپرائی دیو ورما ہیں۔ ان مشتبہ افراد نے بتایا کہ ان کے گروپ کا تیسرا شخص فرار ہوگیا۔
تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو این ایل ایف ٹی کے تیسرے شخص کے بارے میں معلومات ملی اور پولیس نے ان کے خلاف مہم شروع کرکے شمالی تریپورہ کے کھیڑاچیڑا گاؤں سے کانتی مارک نامی اس شخص کو پکڑ لیا۔
پولیس نے تلاشی مہم کے دوران نو ایم ایم پستول سے چھ راؤنڈ گولیاں بھی چلائیں۔ پولیس نے ان عسکریت پسندوں کے پاس سے کئی اہم دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں۔ حراست میں لئے گئے انتہاپسندوں سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو ان کے مستقبل کے منصوبوں کا بھی پتہ لگا۔
پولیس کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل این ایل ایف ٹی نے مشرقی تریپورہ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ریوتی تریپورہ کو ایک نوٹس جاری کر کے ان پر شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) کی حمایت میں پارلیمنٹ میں ووٹ ڈال کر علاقائی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔ این ایل ایف ٹی نے ان کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی بھی وارننگ دی ہے۔