بھارت کی جنوبی ریاست گلبرگہ کی سبزی مارکیٹ کو گذشتہ 3 ماہ تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔
اس موقع پر یہاں کے دوکان مالکان نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ سے مارکیٹ بند ہونے کے سبب انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔
دوکانداروں کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ کھولنے کے معاملے میں انہیں پریشان کیا جا رہا ہے اور مارکیٹ کھولنے کی اجازت کے باوجود انہیں دوکان کھولنے سے روکا گیا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بند ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے۔ وہیں حالات سے مجبور ایک نوجوان نے خود کشی بھی کر لی ہے۔
آخر کار این ای کے آر ٹی سی کے سابق چیئرمین الیاس احمد باغبان نے قیادت میں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا بعد ازاں لوگوں نے اپنی دوکانیں کھولنے کی شروعات کی۔