ETV Bharat / bharat

ایمبولینس کا درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی افراد ہلاک - تین افراد ہلاک

بھرت پور میں ایمبولینس کا درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

three killed after ambulance rams into tree in bharatpur
ایمبولینس کا درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی افراد ہلاک
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:35 PM IST

جے پور آگرہ قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جب ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی۔

جے پور آگرہ قومی شاہراہ پر پیر کی صبح جے پور کی طرف جانے والے دو خواتین سمیت کم از کم تین افراد کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ لولہا گاؤں کے قریب پیش آیا، جب ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی۔

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ایمبولینس آگرہ کے رہائشیوں کو لے کر جارہی تھی ، اس کے ساتھ ممتا نامی ایک مریض بھی شامل تھی۔

پولیس نے اطلاع دی کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور انہیں گاڑی سے نعشیں نکالنے کے لئے زبردست کوششیں کرنا پڑی۔

ہیڈ کانسٹیبل شری لال نے بتایا ہے کہ 'واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔ ایمبولینس میں چھ افراد موجود تھے'۔

مرنے والوں کی شناخت ممتا کے شوہر ہیم سنگھ ، مہاراج اور گلابو کے نام سے ہوئی ہے۔

لال نے مزید بتایا ہے کہ 'ڈرائیور سمیت دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے'۔

اس سے قبل لہارا گاؤں کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.