ETV Bharat / bharat

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت 47 لاکھ لوگوں نے علاج کرایا

author img

By

Published : Sep 18, 2019, 4:37 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:39 AM IST

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے منگل کو کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت 21 ہزار سے بھی زیادہ صحت اور ویلنیس مراکز (ایچ ڈبلیو سی) شروع ہوگئے ہیں اور تقریباً 47لاکھ لوگوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت علاج سے فائدہ اٹھایا ہے۔

فائل فوٹو

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہاں آیوشمان بھارت پکھواڑے کی شروعات کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آیوشمان بھارت کی یاترا کی شروعات 14اپریل 2018کو چھتیس گڑھ کے ایک مضافاتی علاقہ جانگلا میں صحت اور ویلنیس مرکز (ایچ ڈبلیو سی) کے افتتاح کے ساتھ ہوئی۔ یہ 23ستمبر 2018کو جھارکھنڈ کے رانچی میں آیوشمان بھارت کے دوسر ے ستون 'پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے وائی) کی شروعات کے ساتھ اپنے کمال پر پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی شروعا ت کے ایک برس مکمل ہوجانے پر ہم آیوشمان بھارت پکھواڑہ (15-30ستمبر) منا رہے ہیں۔ اس پورے پکھواڑے کے دوران چلائی گئی قومی مہم کے تحت آیوشمان بھارت اور دیگر متعلقہ پہلوں جیسے کہ غذائیت اور سوچھتا مہم کے ذریعہ صحت خدمات کی تشہیر اور علاج کے پہلووں کے بارے میں بیداری بڑھائی جائے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی اہم یوجنا 'آیوشمان بھارت' ملک کے غریبوں، ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو صحت خدمات مہیا کرانا وزیراعظم نریندر مودی کا ویزن ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

Intro:Body:

sdfghsgh

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.