ETV Bharat / bharat

اس برس دو لاکھ عازمین حج روانہ ہوں گے - minority minister

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'اس برس ملک کے 21 ہوائی اڈوں سے 500 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے ریکارڈ دو لاکھ بھارتی عازمین بنا کسی سبسڈی کے سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 4:20 PM IST

نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز (پی ٹی او) کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان عازمین میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد بھارتی حج کمیٹی اور 60 ہزار عازمین نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

نجی ٹور آپریٹرز کو بھی 10 ہزار عازمین حج کو حج کمیٹی کے مقرر کردہ پیکیج پر ہی لے جانا ہوگا۔

نقوی نے کہا کہ اس بار شفافیت اور عازمین حج کی سہولت کے لیے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا بھی پورٹل حج ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان/پی ٹی او (پورٹل فار حج گروپ آرگنائزرس))بنایا گیا ہے۔

جس میں تمام مجاز پی ٹی او کے پیکیج وغیرہ کی معلومات دی گئی ہیں۔ اس سال تقریباً 725 پرائیویٹ ٹور آپریٹر عازمین حج کوسفر حج پر لے کر جائیں گے۔

نقوی نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عازمین حج کی حفاظت اور سہولیات شامل ہے اور اس معاملے میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی زیادہ تر پرائیویٹ ٹور آپریٹر اچھا کام کر رہے ہیں۔

لیکن اقلیتی امور کی وزارت کو کچھ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے خلاف سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ اس سال تین پی ٹی او کو سنگین شکایات کے بعد بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی کئی پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی تھیں۔

نقوی نے کہا کہ اس سال بغیر محرم (مرد رشتہ دار) کے حج پر جانے والی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سال 2340 خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت سے جانے والے 2 لاکھ عازمین حج میں تقریباً 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔

حج کے لیے پروازیں 4 جولائی 2019 سے شروع ہو رہی ہیں۔ 4 جولائی کو دہلی، گیا، گوہاٹی اور سری نگر سے پروازیں روانہ ہونے لگیں گی۔

بنگلور (7 جولائی)، کالیکٹ (7 جولائی)، کوچین (14 جولائی)، گوا (13 جولائی)، منگلور (17 جولائی)، ممبئی (14 جولائی، 21 جولائی)، سری نگر (21 جولائی) سے عازمین حج روانہ ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں احمد آباد (20 جولائی)، اورنگ آباد (22 جولائی)، بھوپال (21 جولائی)، چنئی (31 جولائی)، حیدرآباد (26 جولائی)، جے پور (20 جولائی)، کولکتہ (25 جولائی)، لکھنؤ (20 جولائی) ، ناگپور (25 جولائی)، رانچی (21 جولائی) اور وارانسی (29 جولائی) کو سفر حج کی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔
نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے بھارت کا حج کوٹہ دو لاکھ کیے جانے کا ہی نتیجہ ہے کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور بہار سمیت ملک کی سبھی بڑی ریاستوں کے تمام درخواست گزار حج 2019 پر جا رہے ہیں۔
نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے حج کا پورا عمل سو فیصد آن لائن کرنے سے جہاں ایک طرف شفافیت یقینی ہوئی ہے وہیں دوسری جانب سفر حج سستا ہوا جس کے سبب بھارت سے حج پر جانے والے لوگوں کوسہولت ہوئی ہے۔
عازمین حج کی طبی سہولت کے لئے مکہ میں 11 اور مدینہ میں 3 ہیلتھ سینٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مکہ میں تین اور مدینہ میں ایک اسپتال کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 620 حج كوآرڈی نیٹر، اسسٹنٹ حج افسر، حج اسسٹنٹ، ڈاکٹر، پارامیڈك وغیرہ کی تقرری کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.