ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں کئی اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان سخت مقابلہ - Senior leaders

عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مہاراشٹر کے 17 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ ان 17 پارلیمانی حلقوں میں ممبئی کی چھ نشستیں بھی شامل ہیں۔ ان سیٹوں میں سبھاش بھامرے، ارمیلا ماتونڈکر، امول کولہے، پارتھ اجت پوار اور سمیر بھجبل انتخابی میدان میں ہیں۔

اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان سخت مقابلہ
author img

By

Published : Apr 29, 2019, 6:35 AM IST

دھولیہ سے مرکزی وزیر سبھاش بھامرے، شمالی ممبئی سے ارمیلا ماتونڈکر، شیرور سے امول کولہے، ماول سے این سی پی سے شردپوار کے پوتے پارتھ اجت پوار اور ناسک سے سمیر بھجبل انتخابی میدان میں ہیں۔

مہاراشٹر میں یہ چوتھا اور آخری مرحلہ ہے۔ جس میں نندوربار (ایس ٹی)، دھولیہ، دنڈوشی (ایس ٹی)، ناسک، پالگھر (ایس ٹی)، بھیونڈی، کلیان، تھانے، نارتھ ممبئی، نارتھ ویسٹ ممبئی، نارتھ ایسٹ ممبئی، نارتھ سینٹرل ممبئی، ساؤتھ سینٹرل ممبئی، ساؤتھ ممبئی، ماول، شیرور اور شرڈی (ایس سی) شامل ہے۔

نارتھ ممبئی:

بالی وڈ اداکار اور کانگریس کی امیدوار ارمیلا ماتونڈکر اس سیٹ پر بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مقامی رکن پارلیمان گوپال شیٹی کے مد مقابل ہیں۔ ان دونوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ اس سیٹ سے ایس اے ڈانگے، وی کے کرشن مینن، مرنال گورے، رام نائک، اداکار گوندا اورممبئی کانگریس کے سابق صدر سنجے نروپم جیسے رہنما رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ یہ ریاست کی ان تین سیٹوں میں سے ایک ہے جہاں گلیمر کی دنیا سے امیدوار ہیں۔ اس پارلیمانی حلقے میں کل 1783870 ووٹرز ہیں جس میں 972645 مرد اور 811225 خواتین ووٹرز ہیں۔

ساؤتھ ممبئی:

اس چھوٹے لیکن انتہائی اہم پارلیمانی حلقے سے سابق رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر ملند دیورا کا شیوسینا کے موجودہ رکن پارلیمان اروند ساونت سے سخت مقابلہ ہے۔ دیورا کی حمایت ملک کے کئی معروف صنعت کاروں نے کی ہے۔ اس حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1485846 ہے جس میں 828964 مرد ووٹرز اور 656882 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

دھولیہ:

دھولیہ سے بی جے پی کی طرف سے مرکزی مملکت برائے امور دفاع سبھاش بھامرے دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے کنال آر پاٹل سے۔ اس سیٹ پر کل 1674469 ووٹرز ہیں جس میں 878610 مرد اور 795895 خواتین ووٹرز ہیں۔

ناسک:

اس سیٹ پر این سی پی کے امیدوار سمیر بھجبل کا شیوسینا کے موجودہ رکن پارلیمان ہیمنت گوڈسے سے مقابلہ ہے۔ سمیر بھجبل مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کے بھتیجے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 1593237 ہے جس میں 524572 مرد اور 742780 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ماول:

اس سیٹ پر ریاست کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجت پوار کے بیٹے اور این سی پی کے سربراہ شردپوار کے پوتے پارتھ اجت پوار کا شیوسینا کے موجودہ رکن پارلیمان شری رنگ سی بارنے سے مقابلہ ہے۔ اس حلقے میں 1953741 ووٹرز ہیں جس میں مرد ووٹرز 1053960 اور خواتین ووٹرز 917780 ہیں۔

شیرور:

اس سیٹ پر ٹیلی ویژن کے اداکار امول کولہے این سی پی کے ٹکٹ پر شیوسینا کے موجودہ رکن پارلیمان شیوراج اے پاٹل سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 1824112 ہے جس میں 973236 مرد ووٹرز اور 850876 خواتین ووٹرز ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.