جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک بھر میں اب 1007 سرکاری اور پرائیویٹ لیباریٹریز میں کورونا کی جانچ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
اس سے پہلے 23 جون تک ملک بھر میں 1،000 لیب میں یہ سہولت دستیاب تھی۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کی جانچ کے لیے لیبارٹریز کی تعداد 1007 ہو گئی ہے، جن میں سرکاری لیب کی تعداد 734 اور پرائیویٹ لیب 273 ہے۔
فی الحال، وقت پر آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 559 (سرکاری : 359 ، پرائیویٹ: 200) ہیں جبکہ ٹورنیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 364 (سرکاری: 343 ، پرائیویٹ: 21) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 84 (سرکاری : 32 ، پرائیویٹ: 52) ہے۔ ان 1،007 لیباریٹریوں نے 24 جون کو کل 207871 نمونوں کی جانچ کی۔