ETV Bharat / bharat

'شیئرنگ اینڈ کیئرنگ کا رجحان کارگرثابت ہوگا'

صدرجمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعہ کے روز امید ظاہر کی کہ بھارتی سماج میں ’شیئرنگ اور كیئرنگ‘ (سکھ اور دکھ میں ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے) کی طاقتوں اور حکومت کی طرف سے کی جا رہی مضبوط کوششوں سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر سے ملک کو جلد آزادی مل سکے گی۔

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 11:29 PM IST

The trend of 'Sharing and Caring' will be impressive to fight with corona
'شیئرنگ اینڈ کیئرنگ کا رجحان کارگرثابت ہوگا'

صدرجمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعہ کے روز امید ظاہر کی کہ بھارتی سماج میں ’شیئرنگ اور كیئرنگ‘ (سکھ اور دکھ میں ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے) کی طاقتوں اور حکومت کی طرف سے کی جا رہی مضبوط کوششوں سے کورونا وائرس (كووڈ -19) کے بڑھتے ہوئے قہر سے ملک کو جلد آزادی مل سکے گی۔

كووند نے کہا کہ حکومت کی جانب کی جارہی کوششوں اور’شیئرنگ اینڈ کیئرنگ‘ کے رجحانات کی وجہ سے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے معاشرے کے طبقات، خاص طور پر غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں اور مہاجرین کو جلد ابھارا جا سکتا ہے۔

صدر نے کورونا وائرس کے چیلنجز سے ابھرنے میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کو اس کے حتمی مقصد تک پہنچانے کے لئے راستے ڈھونڈنے کے تعلق سے مختلف ریاستوں کے گورنرز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور منتظمین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔

صدر نے بحث کا آغاز بھارتی سماج کی یکجہتی کی طاقت کے ذکر کے ساتھ اور گورنرز، لیفٹیننٹ گورنرز اور منتظمین سے اپیل کی کہ وہ اس بحران سے جلد از جلد ابھرنے کے لئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور رضاکار اور مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.