ETV Bharat / bharat

کارگل جنگ: پاکستانی فوج کی بربریت کی کہانی - کیپٹن سوربھ کالیا

سنہ 1999 میں کارگل جنگ میں پاکستانی فوج کی بربریت سامنے آئی تھی۔ کیپٹن سوربھ کالیا ان پانچ دیگر فوجیوں میں شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی بربریت کا سامنا کیا تھا۔

کارگل جنگ:پاکستانی فوج کی بربریت کی کہانی

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:21 PM IST

کیپٹن سوربھ کالیا اس فوجی کا نام ہے، جسے کارگل جنگ کا پہلا شہید تسلیم کیا جاتا ہے۔ کیپٹن سوربھ کالیا کی پیدائش 26 جون 1976 کو پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوئی تھی۔ اگست 1997 میں ان کا انتخاب یوپی ایس سی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کمبائینڈ ڈیفینس سروس امتحان کے ذریعہ انڈین ملٹری اکیڈمی میں ہوا۔ ٹریننگ کے بعد 12 دسمبر 1998 کو وہ بھارتی فوج میں کمیشن افسر کے طور پر مقرر ہوئے۔ کچھ دن بریلی کے جٹ رجمنٹ سینٹر میں پوسٹنگ کے بعد انہیں کارگل سیکٹر میں تعینات کیا گیا۔

کپتان سوربھ کالیا صرف 22 سال کی عمر میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ کارگل جنگ کے دوران پاک فوج نے انہیں اغوا کرلیا تھا، اس کے بعد ان کا قتل کردیا گیا۔

کیپٹن سوربھ کالیا اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ گشت لگا رہے تھے، اسی دوران پاکستانی فوج نے انہیں قیدی بنالیا اور قید میں رکھ کر کئی طرح کی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان کے زیر اتنظام کشمیر کے ایک ریڈیو نے سب سے پہلے ان کے بندی بنائے جانے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.