توقع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ میں کمی نہیں کی ہے، یہ مسلسل دوسری مالیاتی جائزہ میٹنگ ہے جب آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو مستحکم رکھا ہے اس سے قبل دسمبر میں بھی ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ اسی وقت 2019 کی ابتدائی پانچ مالیاتی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ میں مسلسل پانچ بار کمی کی گئی تھی۔
کیا ہے ریپو ریٹ؟
ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو فنڈ دیتا ہے اور اس فنڈ کی بنیاد پر بینک صارفین کو سود کی شرح میں ریلیف دیتے ہیں۔ تاہم بینکوں کو آر بی آئی کی متوقع ریپو ریٹ سے فائدہ نہیں ہوا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آر بی آئی نے بینکوں سے بھی کہا ہے کہ وہ صارفین کو ریپو ریٹ میں کٹوتی کا فائدہ بڑھانے کی بات کہی ہے، فی الحال ریپو ریٹ 5.15 فیصد پر ہی مستحکم ہے۔