زرعی اصلاحی قوانین کی حمایت میں نجف گڑھ میں آج منعقدہ خاتون کسان کانفرنس کو بطور مقرر خصوصی خطاب کرتے ہوئے بیدھوڑی نے کہا کہ' نئے قوانین سے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگی، زرعی پیداوار بڑھے گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور تین دن میں کسانوں کی فصل کی قیمت کی ادائیگی بھی یقینی ہوگی'۔
انہوں نے کہ اگر کوئی کسان اپنی زمین کنٹریکٹ پر دیتا ہے تو فصل کے کسی بھی نقصان کا جوکھم ٹھیکیدار کو اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسان کی زمین نہ تو رہن پر ہوگی اور نہ ہی لیز پر دی جائے گی۔ وہ زمین کسان کی ہی رہے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئے قوانین سے کسانوں کے گھروں میں خوشحالی آئے گی۔
مزید پڑھیں:
نتیانند رائے عسکریت پسندوں کا خوف کیوں دکھانے لگے؟
اپوزیشن رہنما نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر کسان مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت دہلی کے کسانوں کو مرکزی حکومت کے متعین کردہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے گیہوں پر 776 روپیے فی کوئنٹل اور دھان پر 897 روپیے فی کوئنٹل زیادہ کی ادائیگی کرے گی لیکن کسی بھی کسان کو ایک بھی پیسہ نہیں دیا گیا۔ گاؤں کا لال ڈورا نہیں بڑھایا گیا اور کھیتوں میں ٹیوبویل لگانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے کسانوں کو بھی زیادہ پیسے نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے کسانوں کو پورے ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دی جا رہی ہے۔