ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے 77 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 77.5 لاکھ کے پار ہوچکی ہے اور اس دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اب گھٹ کر 6.96 لاکھ ہوگئی ہے۔

The number of people infected with the corona virus has exceeded 7.5 million
کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے 77 لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 4:58 AM IST

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دیر رات تک 50784 نئے مریضوں کی رپورٹ آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7756206 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 626 بڑھ کر 117277 ہوگئی ہے۔

ملک میں نئے مریضوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ریکارڈ 69127 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی 6941238 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی اور ان کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں ریکارڈ 19422 کمی ہوئی ہے۔ ملک میں اب زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 696390 رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر 150016 مریضوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ 93291 مریضوں کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک اب 92927 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں جمعرات کے روز زير علاج مریضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 150011 ہوگئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1625197 ہوگئی۔ اس عرصے میں مزید 16177 مریض شفایاب ہو نے سے صحتیاب افراد کی تعداد 1431856 ہوچکی ہے اور 198 مریضوں فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد 42831 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 88.10 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.63 فیصد ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 8354300 ہوگئی ہے اور اس کے مطابق ہندوستان امریکہ سے اب صرف 5.98 لاکھ پیچھے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.