مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،48،318 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 19،459 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،475 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف اس بیماری سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں ، 12،010 مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 3،21،723 ہوگئی ۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،10،120 فعال کیسزبھی ہیں۔
ملک میں ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 5493 کیسز اور 156 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزار 626 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7429 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 86،575 شفایاب ہوئے ہیں۔