اس ایپ کو 'خود کفیل ہندوستان' اسکیم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ ایپ کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات ، خواہ تحریری ، آڈیو یا ویڈیو ، مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ یہ ایپ اینڈروئیڈ پلیٹ فارم کے مطابق بنایا گیا ہے۔
اس ایپ کا ماڈل واٹس ایپ ، ٹیلیگرام اور سمواد جیسی ایپ کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کا سرور اور کوڈنگ کا عمل ان ہاہس رہے گا اور ضرورت کے مطابق اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کا مختلف پیرامیٹرز پر تجربہ کیا گیا ہے اور وہ فوج میں پیغامات کے تبادلے کے لئے استعمال ہوگا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایپ کے ذریعے چلائی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس کو بنانے والوں کی تعریف کی۔