ETV Bharat / bharat

دشمن 41 برسوں سے ایران کو شکست دینے میں ناکام رہا - قاسم سلیمانی

امریکہ نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔ دہلی کے ایران کلچر ہوز میں قاسم سلیمانی اورابومہدی المھندس کی مجلس چہلم

دشمن 41 برسوں سے ایران کو شکست دینے میں ناکام رہا

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:36 PM IST

امریکہ کے حملہ میں ہلاک اسلامی انقلابی گارڈزکی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اورعراق کی مشہور الحشد الشعبی فورس کے ابومہدی المھندس کی مجلس چہلم کی تقریب قومی دارالحکومت نئی دہلی کے ایران کلچر ہوز میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انسانیت کو بچانے وعالمی دہشت گردی کے خلاف ان کی عظیم قربانی کو خراج پیش کیا۔

نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلی کے دفتر کے نمائندوں نے اس مجلس کا اہتمام کیا تھا جس میں قم کے مدرسہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اشرفی مہمان خصوصی تھے۔

شیخ آیت اللہ الشعری نے قرات کلام پاک پیش کی جبکہ مشہور شاعر رضا سرسوی نے قاسم سلیمانی اورابومہدی المھندس کو خراج پیش کرنے کے لئے اپنی نظم پیش کی۔
شرکا کا استقبال کرتے ہوئے رہبر اعلی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ مہدی مہدوی پور نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے عوام سے یگانگت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن 41برسوں سے ایران کو شکست دینے میں ناکام رہا اور اب وہ بارباردھمکارہا ہے تاکہ صداقت کے دفاع کو کمزور کیا جاسکے۔
سرکردہ سنی عالم و فتح پوری مسجد کے خطیب مفتی مکرم احمد نے اپنی تقریر میں قاسم سلیمانی کو بھرپور خراج پیش کیا اور کہاکہ قاسم سلیمانی اور ابومہدی المھندس کوامریکی فوج کی جانب سے بغداد میں ہلاک کئے جانے کے بعد پوری دنیا تماشائی بنی رہی۔

کویت کی سرکردہ شخصیت حاج المصطفی نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ امام حسینؑ کے حقیقی چاہنے والے ہیں تو انسانیت آپ سے بھی محبت کرے گی۔مہمان خصوصی آیت اللہ رضا العارفی نے کہاکہ سلیمانی کی شہادت نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عظیم اخلاقی اور انسانی اقدار کا اظہار کیا ہے۔

وہ مغرورطاقت کی کٹھ پتلی کے خلاف لڑنے والے ایک عظیم فوجی حکمت عملی کے ماہر اور بہادر کمانڈر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بین الاقوامی قوانین،ممالک کے حقوق کا تحفظ کرنے سے قاصر ہیں تو یقینی طورپر مزاحمتی فورسس جیسے حزب اللہ اور حماس اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑی ہوں گی۔

ایرانی سفیر برائے ہند ڈاکٹر علی چیگنی نے کہاکہ کمانڈر سلیمان نے کبھی بھی کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ وہ بین الاقوامی قوانین کے سہارے عراق اورشام میں دہشت گردی کے جواب میں کی جانے والی مساعی کی نگرانی کررہے تھے۔

اس کے برعکس ہمارے کمانڈر کو ہلاک کرتے ہوئے امریکہ نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔مقررین کے علاوہ مولانا قمر حسین اور مولانا ممتاز علی نے بھی خطاب کیا۔
اختتامی سیشن کے موقع پر میگزین ”دی لیڈر“کا فروری کا شمارہ جاری کیاگیا۔یہ شمارہ قاسم سلیمانی اوردیگر شہدا کے نام معنون کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.