سی پی آئی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ماب لنچنگ کے خلاف ملک کے معروف دانشوروں، فن کاروں اور ماہرین تعلیم نے مودی کو خط لکھ کر اسے روکنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے الٹا ان پر ملک سے بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا کام آئینی قدروں اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ہے لیکن اس نے پولیس کو ان دانشوروں کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم دے دیا۔پارٹی نے کہا کہ ملک میں آج کل جس طرح اپوزیشن لیڈروں کو معمولی باتوں پرپھنسا کر جیل میں ڈالا جارہا ہے وہ فاشزم اور آمرانہ رجحان کا ثبوت ہے۔پارٹی نے ملک سے بغاوت قانون کو واپس لینے اور ان دانشوروں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔