ETV Bharat / bharat

بہار کے خودکفیل ہونے سے ہی ملک خودکفیل ہوگا: پردھان - وزیر صحت اشونی چوبے

مرکزی وزیر پٹرولیم، قدرتی گیس اور اسٹیل دھرمیندر پردھان نے مرکزی حکومت کے مشن مشرقی ہندوستان کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے آج کہا کہ بہار کے خود کفیل ہونے سے ہی ملک بھی خود کفیل بن پائے گا۔

The country will be self-sufficient only if Bihar becomes self-sufficient: Pardhan
بہار کے خودکفیل ہونے سے ہی ملک خودکفیل ہوگا: پردھان
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:42 PM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی، بہار کے گورنر پھاگو چوہان، وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر صحت اشونی چوبے اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کی آن لائن موجودگی میں پارادیپ۔مظفر پور ایل پی جی پائپ لائن کے درگا پور۔بانکا سیکشن اور بانکا اور چمپارن ایل پی جی باٹلنگ پلانٹوں کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل نریندر مودی نے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 'مشن پوروودے' کاتصور پیش کیا تھا وہ ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے مشرقی ہندوستان کی فکر کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی بھی گذشتہ ایک دہائی سے عوامی طور پر کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کے امکانات والے مشرقی حصے کی جب تک ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی طرح ترقی نہیں ہوگی تب تک ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جب تک بہار خود کفیل نہیں بنے گا تب تک ملک خود کفیل نہیں بن سکتا۔ پردھان نے کہا کہ اگر بہار کی محنت سے مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، پنجاب، گجرات کی معاشی خوشحالی بڑھتی ہے تو بہار کو بھی اسی طرح سے ترقی یافتہ بنانا پڑے گا۔ اس لئے مرکزی حکومت کی گذشتہ چھ سال سے جاری ایک ایک منصوبے کا ہدف 'مشن پوروودئے' کی ایک چھوٹی سی پہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اجولامنصوبہ کے تحت رسوئی گیس کے نہ صرف زیادہ کنکشن دیے گئے بلکہ ایل پی جی پہنچے اس کی فکر کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.