ETV Bharat / bharat

بجٹ میں عام آدمی مودی کی ترجیحات میں نہیں: راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ عام لوگ کے تئیں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر جامع غوروفکر میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی
author img

By

Published : Jan 10, 2020, 3:15 PM IST

راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا،'' مودی کےبجٹ کے سلسلے میں ’جامع رائے شماری‘ بھی ان کے قریبی صنعت کار دوستوں کے لئے ریزرو ہے۔ہمارےکسانوں، طالبعلموں، نوجوانوں، خواتین، حکومت اور پبلک شعبوں کے ملازمین، چھوٹے کاروباریوں اور متوسط زمرے کے ٹیکس دہندہ کے تئیں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔''

مودی حکومت کو سوٹ بوٹ کی حکومت قرار دیتےہوئے انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اہم صنعت کاروں کے ساتھ کھینچوائی گئی وزیر اعظم مودی کی دو تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صنعت کار ان تصویروں میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ موجود ہیں وہ ان کے قریبی ہیں اور انہیں سے وہ رائے شماری کرتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.