راجستھان کے دارالحکومت جے پور ۔ مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ 22 مارچ سے پورے ریاست راجستھان میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا تھا۔
اس مسلم وقف بورڈ کے حالات بی جے پی حکومت کی وجہ سے خراب تھے۔
انہوں نے کہا کی وقف بورڈ کمیٹی نے پرانے کرائے کی جانب توجہ نہیں دی اور نہ ہی وقف بورڈ کی ترقی کے لئے کچھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یہاں کے ملازمین کو بھی نظر انداز کر دیا تھا ۔
ہمارے آنے کے بعد میں پہلی مرتبہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی وجہ سے یہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کو بجٹ میں کچھ بھی نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے چیئرمین بننے سے پہلے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی زمین پر ناجائز قبضہ کر لیے گئے تھے جن میں ناگور ڈیڈوانا بھیلواڑا، کوٹہ، بیانا، دھولپور اور جۓپور اور دیگر مقامات شامل ہیں ان کو خالی کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پر ناجائز قبضہ خالی کروائے گا وہاں پر وقف بورڈ کی جانب سے کچھ ترقی کے کام بھی کروائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ میں جیمر نصب
اس کے علاوہ ان کی جانب سے ایک برس میں کیے گئےتمام کاموں کو میڈیا کے سامنے رکھا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس پہلے 25 نومبر کو ہونی تھی لیکن کانگریس کے سینیئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال ہونے کی وجہ سے اس پریس کانفرنس کو منسوخ کر دیا گیا تھا،