ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ٹروما سینٹر کوارینٹائن وارڈ میں سب انسپکٹر دیناناتھ گپتا ولد مرحوم درشن گپتا کی ڈیوٹی پولیس کپتان بہرائچ نے 55 دن قبل لگائی تھی۔ اصولاً سب انسپکٹر دیناناتھ گپتا کو 10 سے 15 دن میں کہیں اور تعینات کیا جانا چاہئے تھا لیکن آج 55 واں دن ہے۔
58 سالہ دیناناتھ کو نہ تو چھٹی دی گئی ہے۔ اور نہ ہی ان کی تعیناتی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ ایک ہی جگہ پر تعیناتی سے وہ بے حد پریشان ہیں۔ سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔
پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کو اتنے عرصے تک ایک ہی جگہ پر کیوں رکھا جارہا ہے جبکہ مہاراشٹرا سمیت متعدد ریاستوں میں 50 سال سے زائد عمر دراز ملازمین، کو کورونا وباء کے سبب چھٹی دے دی گئی ہے۔
اور ان کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی ہے، اگر کہیں ڈیوٹی لگی بھی ہے تو ایسی جگہ جہاں کورونا سے انہیں کسی طرح کے بیماری کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ کورونا سے متاثرہ افراد میں بزرگ کا کافی دقت کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔