مہاراشٹر پولیس کی کرائم پرانچ نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں غبن کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
تھانے کے شاردا ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت چھ افراد کو وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے 75 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مریضوں کی طرف سے شکایت کی بنیاد پر اس کیس کو کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے تحت غریب مریضوں کے لیے اسکیم کا آغاز کیا تھا۔