جس سے اب تک جانچ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار 664 ہوگئی ۔ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1223ہوگئی ہے ۔جانچ کی رفتار تیز کرنےسے گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے ریکار ڈ 29429 معاملے سامنے آئے ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی صحت تنظیم نے فی دس لاکھ آبادی پر 140نمونوں کی جانچ کرنے کی صلاح دی ہے۔ ملک کی 22ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں فی دس لاکھ آبادی پر 140نمونوں سے زیادہ کی جانچ کی جارہی ہے جس سے کورونا سے متاثرین کی شناخت جلد ہوجارہی ہے اور ان کا علاج بھی فورا شروع ہوجارہاہے ۔
ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر اوسطا 201نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔گوا میں سب سے زیادہ فی دس لاکھ آبادی پر 1058جانچ ، دہلی میں 978، تریپورہ میں 642، تمل ناڈو میں 563، جموں کشمیر میں 540، پڈوچیری میں 511،ہریانہ میں 420، لداخ میں 353، آسام میں 310، کرناٹک میں 297، آندھراپردیش میں 260، مدھیہ پردیش میں 249 ہے۔
چنڈی گڑھ میں 245، پنجاب میں 243، اتراکھنڈ میں 242، راجستھان میں 235، مہاراشٹر میں 198، کیرالہ میں 182، ہماچل پردیش میں 181، سکم میں 165، ناگالینڈ میں 151اور میزورم میں 149نمونوں کی جانچ ہورہی ہے ۔