ETV Bharat / bharat

ایک ہی دن میں ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ - عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19)

ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

testing of more than 1.5 million corona samples in a single day
ایک ہی دن میں ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 1:32 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے ملک میں بڑھتے ہوئے وبا کو روکنے کے لئے اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ مہم کے دوران 23 ستمبر کو ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی اور جانچوں کی کل تعداد پونے ساتھ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 23 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 56 ہزار 569 نمونوں کی جانچ کی گئی اور کل تعداد 6 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ 22 ستمبر کو نو لاکھ 53 ہزار 683 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، تمل ناڈو، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے ساتھ ورچوول میٹنگ میں 30 ستمبر کو ان لاک چار کے ختم ہونے کے بعد اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے کہا کہ کورونا سے متعلق بنیادی سہولیات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی ایک ٹریکنگ ٹریسنگ سے متعلق نیٹ ورک ہے، انہیں بھی بہتر تربیت دینی ہوگی۔

20 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 12 لاکھ ، چھ ہزار 806 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.