ETV Bharat / bharat

نتیانند رائے عسکریت پسندوں کا خوف کیوں دکھانے لگے؟

ویشالی میں بہار اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے لالو یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل کے خلاف نہ صرف عجیب و غریب بلکہ انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔

Terrorists will escape Kashmir and take shelter in Bihar if RJD is elected to power in the state
نتیانند رائے عسکریت پسندوں کا خوف کیوں دکھانے لگے؟
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 10:42 PM IST

Updated : Oct 13, 2020, 10:52 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بڑے بڑے وعدے اور مخالف جماعتوں کے خلاف نئے پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں۔ اب مرکزی وزیر بہار کے لوگوں کو عسکریت پسندوں کا خوف دکھا کر ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نتیانند رائے عسکریت پسندوں کا خوف کیوں دکھانے لگے؟

بہار کے ضلع ویشالی میں بہار اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے لالو یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل کے خلاف نہ صرف عجیب و غریب بلکہ انتہائی متنازع بیان دیا ہے۔

Terrorists will escape Kashmir and take shelter in Bihar if RJD is elected to power in the state
نتیانند رائے عسکریت پسندوں کا خوف کیوں دکھانے لگے؟

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ' اگر بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت آتی ہے تو جموں و کشمیر سے فرار ہونے والے عسکریت پسند بہار میں پناہ لے لیں گے اور پورا بہار عسکریت پسندوں کی آماجگاہ بن جائے گا'۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ان کے اس بیان کے بعد سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہ شخصیت ہیں جن پر لااینڈ آرڈر کے نفاذ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے اس بیان سے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بی جے پی صرف خوف کا ماحول پیدا کرکے ہی جیت کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ نتیا نند رائے جس عہدے پر فائز ہیں اگر ان کے قد کا رہنما کسی ریاست کو عسکریت پسندوں کی آماجگاہ بنانے کا خوف دکھانے لگے تو پھر ملک میں جمہوریت کا کیا بنے گا؟

Last Updated : Oct 13, 2020, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.