ETV Bharat / bharat

تیلگو، مغربی بنگال کی سرکاری زبان میں شامل

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:29 AM IST

Updated : Dec 23, 2020, 1:02 PM IST

منگل کو کولکاتا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارتھ چٹرجی نے کہا کہ تیلگو بولنے والے ایک عرصے سے وزیر اعلی سے اپیل کر رہے تھے کہ تیلگو کو مغربی بنگال کی سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

تلگو زبان کو مغربی بنگال کی سرکاری زبان کا درجہ ملا

مغربی بنگال حکومت نے تیلگو کو سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد یہ بڑا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ ریاستی حکومت میں وزیر پارتھ چٹرجی نے اس کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردیپ سرکار کی سربراہی میں تیلگو بولنے والے لوگوں کے وفد نے ممتا سے ملاقات کی جس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں تیلگو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد ریاستی وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ریاست کی تیلگو برادری کے لوگ ایک عرصے سے اس کا مطالبہ کررہے تھے۔ کھڑگ پور کے رکن اسمبلی پردیپ سرکار کی سربراہی میں نمائندوں کی ایک ٹیم نے بھی اس سلسلے میں سرکار سے ملاقات کی۔ اس تناظر میں حکومت نے تیلگو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بنیادی طور پر کھڑگ پور سے تیلگو برادری کی بڑی تعداد کے مطالبے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل بنگالی اور انگریزی کے علاوہ نیپالی، اردو، سنتھالی، ہندی، اوڑیا، پنجابی، راجبنشی، کامت پوری، کرمالی اور کورکھ کو ریاست کی سرکاری زبانیں قرار دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تیلگو برادری کو زبان - اقلیت کا درجہ دینے کی تجویز کو قبول کر لیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 23, 2020, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.