ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے وزیر داخلہ میں کورونا کی تشخیص

ریاست تلنگانہ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اسی ضمن میں ریاست کے وزیر اعلی کے سی آر نے کہا ہے کہ وہ حیدرآباد میں ایک بار پھر سے لاک ڈاو نافذ کرنے پر غور وفکر کررہے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ میں کورونا کی تشخیص
تلنگانہ کے وزیر داخلہ میں کورونا کی تشخیص
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 11:18 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست کے وزیر داخلہ محمد محمود علی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ روز انہیں جبلی ہلز میں واقع اپولو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے قریب رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد محمود علی کورونا کے تئیں لاپرواہی برت رہے تھے۔ اور بالاخر وہ اس کی زد میں آ ہی گئے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل وزیر داخلہ کے سکیورٹی گارڈ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

وزیر داخلہ کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ کو ہوم قرنطین کر دیا گیا ہے، دو دن قبل ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ آج آئی ہے اور وزیر داخلہ کے دفتر کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ دنوں ہریتا ہرم کے ایک پروگرام میں انہوں نے شرکت کی تھی جس میں پولیس کے اعلی افسران بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 14 ہزار کیسز ہیں، اس میں نو ہزار فعال کیسز ہیں، جبکہ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 247 تک جا پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.