تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کئی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور متاثرین کے علاج کی سہولتوں کے بارے میں بات چیت بھی کی۔
گورنر نے اس وائرس کی روک تھام کے لئے لڑی جارہی لڑائی میں پیش پیش طبی اہلکاروں، ملک اور ریاست کے عوام کے اس موذی مرض سے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
گورنر نے کورونا وائرس سے متاثر نمس کے ڈاکٹرز کو فراہم کی جارہی علاج کی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
نمس کے چار پروفیسرز، آٹھ ریزیڈنشیل ڈاکٹرز اور آٹھ نیم طبی اہلکارکورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان کے ساتھ ربط پیداکرنے والے افراد کو الگ تھلگ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: ہائی کورٹ کا سوال: طبی عملہ کورونا سے متاثر کیوں ہو رہا ہے
گورنرنے قبل ازیں جوبلی ہلز علاقہ کی بالاجی مندر میں پوجا بھی کی۔