ETV Bharat / bharat

کیا عظیم اتحاد کے رہنما ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 8:43 AM IST

Updated : Oct 10, 2020, 8:58 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران تیجسوی یادو پورے بہار کا دورہ کریں گے لیکن ابھی تک یہ صاف نہیں ہو سکا ہے کہ وہ عظیم اتحاد کی دیگر حلیف جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ انتخابی مہم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں۔

تیجسوی یادو حلیف جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ نظر آئیں گے؟

بہار اسمبلی انتخابات قریب ہے لیکن سوال اب تک جوں کا توں ہے کہ کیا تیجسوی، کنہیا اور راہل گاندھی اس بار انتخابی مہم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں کیوںکہ عظیم اتحاد کو کسی بڑے چہرے اور اسٹار کیمپینر کی ضرورت ہے تو یہی تین چہرے ہیں، لالو پرساد یادو کے جیل میں ہونے کی وجہ سے عظیم اتحاد کے پاس ایسا کوئی چہرہ نہیں جو عوام کو اپنی جانب مائل کرے اور این ڈے اے اتحاد کے خلاف عوام کو متحد کر سکے۔

حالانکہ اسٹار کیمپینرز کی فہرست جاری ہونے والی ہے، طویل عرصے کے بعد کانگریس، بائیں محاذ کی جماعتیں اور آر جے ڈی انتخابات میں ایک ساتھ ہیں، پھر سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کس حد تک کامیاب ہو پاتی ہے، اس پر سبھی کی نظر ہوگی۔

سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بہت ساری بڑی جماعتیں بھی عظیم اتحاد کا حصہ تھیں لیکن اس کے بعد بھی کانگریس، آر جے ڈی اور آر ایل ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شاید ہی ایک ساتھ کسی ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے ہوں اور یہی وجہ تھی کہ انہیں انتخابات کے خراب نتائج کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس وقت بھی یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ تیجسوی اور کنہیا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کیوں نہیں ہوئے؟

اس وقت آر جے ڈی اور بائیں بازو کے رہنما کہیں نہ کہیں اس سوال سے گریز کرتے رہے۔ اس بار بھی یہی سوال پیدا ہو رہا ہے۔ کیا کنہیا اور تیجسوی ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

مزید پڑھیں: بہار انتخابات: مسلم ووٹرز کا رول کیا ہوگا؟

اس کے بارے میں نہ تو آر جے ڈی اور نہ ہی کانگریس رہنما متفقہ طور پر کچھ کہہ رہے ہیں اور نہ ہی عظیم اتحاد کی دیگر حلیف جماعتیں۔

آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ اس بار وبا کی وجہ سے بہت سی پابندیاں ہیں، ان کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر میں زیادہ جگہ نہیں ہوتی ہے اور انتخابی مہم کا وقت بھی بہت کم ہے، ایسی صورتحال میں تمام رہنماؤں کا ایک ساتھ ریلیوں میں پہنچنا مشکل لگ رہا ہے۔

جگدانند سنگھ نے واضح کیا کہ حزب اختلاف کے پاس بمشکل ایک یا دو ہیلی کاپٹر ہوں گے، جس سے تیجسوی یادو پورے بہار کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسٹار کیمپینر کی فہرست کو محدود کریں۔ اس کے لیے ایک نئی حد مقرر کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق قومی یا ریاستی سطح کی رجسٹرڈ سیاسی جماعت میں زیادہ سے زیادہ 30 اسٹار کیمپینر ہوسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جماعتوں کے لیے اس کی حد 15 مقرر کی گئی ہے۔

آر جے ڈی کے ممکنہ اسٹار کیمپینر میں بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، میسا بھارتی، شیوانند تیواری، منوج جھا،عبدالباری صدیقی، بھائی وریندر سمیت دیگر کئی رہنماؤں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ عظیم اتحاد کی دوسری بڑی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما جن میں کنہیا کمار، ڈی راجہ، سیتارام یچوری، دیپانکر بھٹاچاریہ، راہل گاندھی، مدن موہن جھا، کوکب قادری اور پریم چندر مشرا بھی اسٹار کیمپینر کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ ابھی تک 'مالے' کے علاوہ کسی بھی جماعت نے اسٹار کیمپینر کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2020, 8:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.