ETV Bharat / bharat

بھارتی ٹیم سیریز پر قبضہ کرنے کے ارادے سے اترے گئی

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری 5 یک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج موہالی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

india
author img

By

Published : Mar 10, 2019, 12:16 PM IST

تیسرا یک روزہ میچ 32 رنوں سے گںوانے کے بعد بھارتی ٹیم کا آسٹریلیائی ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کا خواب تو پورا نہیں ہو سکا لیکن بھارت ابھی بھی سیریز میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے اور آج ہونے والے چوتھے یک روزہ میچ میں جیت حاصل کر کے بھارت کا مقصد جیت کی پٹری پر لوٹنے کے ساتھ ہی سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی مسلسل بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن دیگر بلے بازوں کی مسلسل ناکامی اس کے لیے تشویشناک بات ہے۔

بھارتی ٹیم کے لیے بلے بازوں کی مسلسل ناکامی پریشانی کا باعث ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا ہے۔

حالاںکہ سیریز کے پہلے میچ میں کوہلی کے علاوہ دھونی اور کیدار جادھو نے اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد کے میچز میں کوہلی نے ہی ٹیم کی ڈوبتی نیّا پار کرائی تھی۔

عالمی کپ سے پہلے بھارتی بلے بازوں کی ناکامی ٹیم انتظامیہ کے لیے باعث تشویش ہے۔ عالمی کپ سے پہلے بھارتی ٹیم کی یہ آخری سیریز ہے اس کے بعد بھارت کو عالمی کپ تک کوئی بھی سیریز کھیلنے کا موقع نہیں ملیگا اسی لیے بھارتی بلے بازوں کا فارم میں لوٹنا انتہائی ضروری ہوگا۔

حالاںکہ گیندبازی کے شعبے میں بھارتی گیندبازوں کی کارکردگی مطمئن کن ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیائی بلے باز دو میچز میں ناکامی کے بعد فارم میں لوٹ آئے ہیں۔ گذشتہ میچ میں کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بھارتی گیند بازوں کے چھکے چھڑا دیے تھے جبکہ گلین میکسویل مسلسل اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔

اگر گیند بازی کی بات کی جائے تو ایڈم زمپا، رچرڈسن، پیٹ کمنس اور ناتھن لیون بھارتی بلے بازوں کو پریشان کرنے میں کچھ حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ موہالی میں بھارت ٹیم کا ریکارڈ مایوس کن ہے یہاں پر بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 4 یک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں آسٹریلیا نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ بھارت کو ایک ہی میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.