ٹاٹا سنز نے عدالت سے ٹربیونل کے فیصلے پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سردی کی چھٹیوں کے بعد 6 جنوری کو جب عدالت کے کام کاج کا آغاز ہوگا تو اس درخواست پر جلد سماعت مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر کو سائرس مستری کو این سی ایل اے ٹی سے بڑی راحت ملی تھی جب اس نے این چندرا کی ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سائرس کو اس عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔